فارسی سے مرکبِ اضافی ہے۔ فارسی میں اسم 'شیر' بطور مضاف کے ساتھ کسرۂ اضافت لگا کر فارسی میں اسم خاص 'خدا' بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم علم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیاتِ قلی قطب شاہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔