گردش فلک

( گَرْدِشِ فَلَک )
{ گَر + دِشے + فَلَک }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'گردش' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی اسم 'فلک' لگانے سے مرکب اضافی 'گردش فلک' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف زماں ( مؤنث - واحد )
١ - آسمان کی گردش، زمانے کی گردش، انقلاب زمانہ، (کنایۃ) قسمت کی خرابی۔
"اس کی گردش فلک میں کیا جانے کیا ہوتا۔"      ( ١٦٣٥ء، سب رس، ١٣١ )