گرد راہ

( گَرْدِ راہ )
{ گَر + دے + راہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'گرد' کے آخر پر کسرہ اضافت لگا کر فارسی اسم 'راہ' لگانے سے مرکب اضافی 'گرد راہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - راستے کی دھول، بے وقعت۔
 رنگ بہار لالہ و گل، نور مہر و ماہ اک تیری رہگذار ہے ایک تیری گرد راہ      ( ١٩٨٧ء، بوئے رسیدہ، ٢٢٢ )