جفت ساز

( جُفْت ساز )
{ جُفْت + ساز }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم 'جفت' کے ساتھ مصدر 'ساختن' سے مشتق صیغۂ امر 'ساز' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب 'جفت ساز' بنا اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ملتا ہے۔ ١٩٦٧ء میں "اردو دائرہ معارف اسلامیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - جوڑیاں بنانے والا، جوتے بنانے والا کاری گر، چمار، موچی۔
"اخی بابا . جو چمڑے کا کام کرنے والوں . اور جفت سازوں وغیرہ کے مرشد تھے۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٨٩٨:٣ )