١ - جگالی کرنا
[ کلام ] بیکار بیٹھے ہوئے آدمی کے متعلق کہتے ہیں۔ (جامع اللغات)
[ تعلیمات ] بیکار بیٹھے ہوئے آدمی کا کوئی چیز (پان وغیرہ) چبائے جانا۔"کسی کی مہندی لگی انگلیوں کے ہاتھ کی گلوری پر جگالی کرتے ہوئے. خیالی پلاءو کی تلیاری میں مشغول ہوں۔"
( ١٩٢٧ء، عظمتخ مضامین، ١٠٣:٢ )
[ تعلیمات ] ذہن میں مح فوظ چیز کو دوبارہ یادداشت میں لانا۔"عربی میں تو کچھ پڑھنا نہیں بلکہ جگالی کرنا تھا یعنی. اسی کو دوہرانا اسی میں غور کرتے رہنا۔"
( ١٩٠٣ء، لکچروں کا مجموعہ، ٤٤٥:٢ )
[ تعلیمات ] پان کے اگال یا پیک یا تھوک کے منہ میں بار بار گھمانے کا عمل۔"پان چباتی اور جگالی کرتی رہیں گی۔"
( ١٩٢٤ء، انشائے بشیر، ٨ )