عربی زبان سے ماخوذ اسم 'جلد' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'جلدی' بنا جو کہ ترکیب میں بطور صفت استعمال ہوا ہے۔ اور عربی اسم 'مرض' کی جمع 'امراض' بطور موصوف لگنے سے مرکب توصیفی 'جلدی امراض' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٠٣ء میں "چراغ دہلی" میں مستعمل ملتا ہے۔