جلد بندی

( جِلْد بَنْدی )
{ جِلْد + بَن + دی }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'جلد' کے ساتھ فارسی مصدر 'بستن' سے مشتق صیغۂ امر 'بند' بطور لاحقۂ فاعلی لگا اور پھر 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگنے سے مرکب 'جلدبندی' بنا اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٠ء میں "خطوط سرسید" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - جلد بنانے کا کام۔
"غالباً اب یہ ممکن ہو جائیگا کہ جلد بندی وغیرہ کے مراحل جلد ختم ہو جائیں۔"      ( ١٩٧٤ء، تاریخ اور کائنات، ٣ )
  • book binding