جلد باز

( جَلْد باز )
{ جَلْد + باز }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ متعلق فعل 'جلد' کے ساتھ فارسی مصدر 'باختن' سے مشتق صیغۂ امر 'باز' بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے مرکب 'جلدباز' بنا اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٧٣ء میں "عقل و شعور" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - جلدی کرنے والا، بے موقع عجلت کرنے والا، تاؤلا۔
"آپ مجھے جلد باز نہ سمجھیں میں . چاہتا ہوں کہ اس کی مبارک باد دینے میں کوئی دوسرا مجھ پر سبقت نہ لے جائے۔"      ( ١٩٤٩ء، آثار ابوالکلام، ٥٨ )
٢ - جلد دست، تیز دست، پھرتیلا، چالاک۔
"انسان بڑا جلد باز ہے۔"      ( ١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ٨٥:١ )
  • تَعْجِیل کار
  • پُھْرتِیلا
  • an active person;  a hasty or impetuous man