جل تھل

( جَل تَھل )
{ جَل + تَھل }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ دو اسما پر مشتمل مرکب ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٧٢ء میں "کلیات شاہی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - بحرو بر، خشکی وتری، وہ زمین جو پانی سے ڈھک جائے (بارش کی کثرت ظاہر کرنے کے لیے بولتے ہیں)۔
"نتیجہ یہ ہوا کہ کہ تخلیق کی پیاسی سرزمین پر سارے برعظیم میں وہ موسلا دھار بارش ہوئی کہ جل تھل ہو گیا۔"      ( ١٩٧٥ء، تاریخ ادب اردو، ٥٢٥:١ )
  • ground half covered with water
  • marshy ground;  a sheet of water;  any place where water settles or abounds