جل ترنگ

( جَل تَرَنْگ )
{ جَل + تَرَنْگ }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ دو اسما پر مشتمل مرکب ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٩٥ء میں "دیپک پتنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
١ - پانی سے بھرے چینی کے پیالے جن کو چوب سے ضرب لگا کر موسیقی پیدا کرتے ہیں۔
"جل ترنگ بجانے والا ان پیالوں کے نیم دائرے کے مرکز میں بیٹھ کر . ضرب لگا کر بجاتا ہے۔"      ( ١٩٦١ء، ہماری موسیقی، ١٠٢ )
٢ - حقے کے نیچے کی کھڑی نلی جس کا نچلا سرا پانی میں ڈوبا رہتا ہے اور اوپر کے سرے پر چلم رکھی جاتی ہے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 97:7)
  • a metal cup filled with water
  • the edges of which when beaten with two sticks produce harmonicol notes;  the musical glasses or harmonicon;  playing on glasses or china bowls by rubbing the edges