جل پری

( جَل پَری )
{ جَل + پَری }

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم 'جل' کے ساتھ فارسی اسم 'پری' ملنے سے مرکب بنا اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٠٣ء میں "ابراہیم نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ایک خیالی مخلوق جس کے متعلق بیان کیا جاتا ہے کہ پانی میں رہتی ہے، کہتے ہیں کہ اس کا نصف نچلا جسم مچھلی کا ہوتا ہے اور باقی بالائی جسم عورت کا ہوتا ہے جو بہت خوبصورت بتائی جاتی ہے۔
"اس کے سرخ سرخ خوب صورت گال کسی جل پری کے چہرے کی طرح چمک رہے تھے۔"      ( ١٩٤٦ء، آگ، ١٨٣ )
٢ - [ حیاتیات ]  دوسرے اور آخری مرحلے کی دیمک کو جل پری کہتے ہیں۔ (حشرات الارض اور وھیل، 70)