جگی

( جُگّی )
{ جُگ + گی }
( سنسکرت )

تفصیلات


یوگی  جوگی  جُگّی

سنسکرت سے ماخوذ اردو 'جوگی' کی تخفیف ہے اور اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩١٣ء میں "سیر پنجاب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : جُگِّیاں [جُگ + گِیاں]
جمع غیر ندائی   : جُگِّیوں [جُگ + گِیوں (واؤ مجہول)]
١ - جھونپڑی۔
"جھیل کے بیچ میں ایک چھوٹی سی مڑھی ہے جس کو برہما کی جگی کہتے ہیں۔"      ( ١٩١٣ء، سیر پنجاب، ١٢ )