جگر دوز

( جِگَر دوز )
{ جِگَر + دوز (واؤ مجہول) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم 'جگر' کے ساتھ مصدر 'دوختن' سے مشتق صیغۂ امر 'دوز' بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے 'جگر دوز' بنا اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٦٤٩ء میں "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - دل پر اثر کرنے والا، دل میں پیوست ہونے والا، کرب انگیز، تکلیف دہ۔
"ان غربیوں کی کیونکر بسر ہوئی یہ خیال ہی جگر دوز تھا۔"      ( ١٩٣٥ء، دودھ کی قیمت، ٧٩ )
  • heart-piercing
  • pathetic