گرل

( گِرِل )
{ گِرِل }
( انگریزی )

تفصیلات


Grill  گِرِل

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٧ء کو "روز کا قصہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : گِرِلیں [گِرِلیں (یائے مجہول)]
جمع غیر ندائی   : گِرِلوں [گِرِلوں (واؤ مجہول)]
١ - لوہے کی جالی یا جنگلہ جو کھڑکی وغیرہ میں لگایا جاتا ہے۔
"کانپتے پیروں سے کھڑکی کی گرل پکڑے امینہ کب سے منتظر کھڑی ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، روز کا قصہ، ٨٢ )