گرم حمام

( گَرْم حَمّام )
{ گَرْم + حَم + مام }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'گرم' کے ساتھ عربی اسم 'حمام' لگانے سے مرکب 'گرم حمام' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣١ء، کو "اخلاق نقوماجس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - گرم پانی کا غسل خانہ۔
"ملنے اور رگڑے جانے کی لذت یا گرم حمام کی ورزش گاہ لا ابالی اشخاص کے لیے ممنوع ہے۔"      ( ١٩٣١ء، اخلاق نقوماجس (ترجمہ)، ١٠٢ )