گرم گرم

( گَرْم گَرْم )
{ گَرْم + گَرْم }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'گرم' کی تکرار سے مرکب تکراری 'گرم گرم' بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٦٥ء کو "علینامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - بہت گرم، تازہ بہ تازہ۔
"میٹھی روٹیاں، آج پکائی ہیں، اماں نے گرم گرم، مزیدار۔"      ( ١٩٧٥ء، خاک نشیں، ٣٥ )
٢ - جلد جلد، شتاب۔
 یاد آیا سوئے دشمن اس کا جانا گرم گرم پانی پانی ہو گیا میں موج دریا دیکھ کر      ( ١٨٥١ء، مومن، کلیات، ٦٤ )