گرم مسالا

( گَرْم مَسالا )
{ گَرْم + مَسا + لا }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت'گرم' کے ساتھ عربی اسم 'مسالا' لگانے سے مرکب 'گرم مسالا' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٧ء کو "اردو املا اور رسم الخط" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - زیرہ، سیاہ مرچ، لونگ، الائچی، دارچینی وغیرہ کا مجموعہ جسے سالن میں خوشبو اور لذت کے لیے ڈالتے ہیں۔
"دیگ کا منہ کھول کر بے ہوشی ملائی اگر کسی نے دیکھا بھی تو کہا یہ گرم مسالا میں نے لاکھوں روپیہ صرف کر کے بنایا ہے۔"      ( ١٨٨٢ء، طلسم ہوشربا، ٤١٤:١ )
  • spices
  • seasoning