١ - قشری بافت، اس بافت سے جلد کا بالائی طبق بشرہ بنتا ہے جو حقیقی جلد کی حفاظت کرتا ہے اور اسی بافت سے غذا کی نالی اور ہوا کی نالی کی اندرونی سطح پر ایک باریک جھلی کا استر لگتا ہے گویا جسم کا غلاف اور اس کے جوفوں اور نالیوں کا استر اسی قسم کی بافت کی جھلیوں سے بنتا ہے۔