گروپ بندی

( گُرُوپ بَنْدی )
{ گُرُوپ (و غیر ملفوظ) + بَن + دی }

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'گروپ' کے ساتھ فارسی مصدر 'بستن' سے مشتق صیغۂ امر 'بند' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب 'گروپ بندی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٩١ء کو "نگار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - افراد یا حصص کی اقسام کے مطابق گروپ یا گروپوں میں ترتیب، جماعت یا گروہ بنانا۔
"آجکل گروپ بندی . کی جو روش ہے اس سے ان کا کوئی تعلق نہ تھا۔"      ( ١٩٩١ء، نگار، کراچی، جنوری، ٥ )