قدغن

( قَدْغَن )
{ قَدْ + غَن }
( ترکی )

تفصیلات


ترکی زبان کا اسم ہے۔ جو فارسی زبان کے ذریعے اردو میں آیا اور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٠٥ء کو "آرائش محفل" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر، مؤنث - واحد )
١ - تاکید، تنبیہ۔
"کچھ دنوں تو قدغن اور جبرو تشدد کا دور دورہ رہا سکون نایاب تھا۔"      ( ١٩٨٧ء، نگار، کراچی، اکتوبر، ٦٩ )
٢ - روک ٹوک، ممانعت، مناہی، پابندی، بندش۔
"نفس مضمون پر کوئی قدغن یا پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔"      ( ١٩٨٨ء، صحیفہ، لاہور، جنوری، ١٠٠ )