عربی زبان سے مشتق اسم 'قلمی' کے ساتھ فارسی سے ماخوذ اسم 'دوستی' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٨١ء کو "اکیلے سفر کا اکیلا مسافر" میں مستعمل ملتا ہے۔
"قلمی دوستیاں کرنے والا اور قلمی دوستوں سے مل کر مایوس ہونے والا یوسف کامران اپنے عہد کے سرکردہ ادیبوں اور فن کاروں سے ذاتی دوستیاں استوار کرتا ہے۔"
( ١٩٨١ء، اکیلے سفر کا اکیلا مسافر، ١٣ )