قدرتی ماحول

( قُدْرَتی ماحَول )
{ قُدْ + رَتی + ما + حَول (واؤ لین) }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قدرتی' کے ساتھ عربی ہی کا اسم 'ماحول' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٦١ء کو "تین ہندوستانی زبانیں" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - فطری چیزوں، ہوا، موسم، پانی، زمین، پودوں وغیرہ پر مشتمل فضا۔
"جب انسان پیدا ہوا تو وہ قدرتی ماحول سے گھرا ہوا تھا۔"      ( ١٩٦١ء، تین ہندوستانی زبانیں، ١٣ )