عابدیت

( عابِدِیَّت )
{ عا + بِدیْ + یَت }
( عربی )

تفصیلات


عبد  عابِد  عابِدِیَّت

عربی زبان سے مشتق اسم 'عابد' کے ساتھ 'یّت' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے 'عابدیّت' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٧٢ء کو "انتباہ الطالبین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - عبادت گزاری، پرہیزگاری، تقویٰ۔
"معبودیت بغیر عابدیت کے متصور نہیں ہے اور عابدیت ازل میں محال ہے۔"      ( ١٩٥٩ء، تفسیر ایوبی، ١٢١:١ )