١ - [ لفظا ] پیٹھ، پشت، ہم پشت ہونا، موافق ہونا؛ (فقہ) ایک قسم کی طلاق جس میں خاوند کو اپنی بیوی کے متعلق اپنی ماں یا بہن کا گمان ہو جائے یا بیوی کی پشت کو اپنی ماں یا بہن کی پشت سے تشبیہہ دیتا ہے۔
"اسلام سے قبل ظہار کو طلاق کے مترادف سمجھا جاتا تھا لیکن حضور اکرمۖ نے اسے نرم کر کے کفارہ ادا کرنے تک وقتی پابندی میں تبدیل کر دیا۔"
( ١٩٨٤ء، اسلامی انسائیکلوپیڈیا، ١٠١٩ )