ظلمت کدہ

( ظُلْمَت کَدَہ )
{ ظُل + مَت + کَدَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'ظلمت' کے ساتھ 'کدہ' بطور لاحقۂ ظرفیت لگانے سے مرکب 'ظلمت کدہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٨٠٩ء کو "دیوان شاہ کمال" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )
١ - تاریکیوں کا گھر، جہاں بہت اندھیرا ہو یا (مجازاً) دنیا۔
"دروازے کے کھلنے پر اس قدر طویل مدت کے بعد روشنی کی کرنیں اس ظلمت کدے میں داخل ہوئیں۔"      ( ١٩٨٠ء، دجلہ، ٤١ )