ظہرانہ

( ظُہْرانَہ )
{ ظُہ (ضمہ ظ مجہول) + را + نَہ }
( عربی )

تفصیلات


ظہر  ظُہْر  ظُہْرانَہ

عربی زبان سے مشتق اسم 'ظہر' کے ساتھ 'انہ' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے 'ظہرانہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩٨٤ء کو "سندھ اور نگاہ قدرشناس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : ظُہْرانے [ظُہ +را + نے]
جمع   : ظُہْرانے [ظُہ + را + نے]
جمع غیر ندائی   : ظُہْرانوں [ظُہ + را + نوں (و مجہول)]
١ - دوپہر کا کھانا۔
"مرحوم سائیں جڑیل شاہ نے انگریزی طرز کے نہایت پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا تھا۔"      ( ١٩٨٤ء، سندھ اور نگاہ قدرشناس، ١٦٦ )
  • لَنچ