اڈیٹر

( اَڈِیٹَر )
{ اَڈی + ٹَر }
( انگریزی )

تفصیلات


اَیْڈِٹ  اَڈِیٹَر

انگریزی زبان سے فعل 'ایڈٹ' کے ساتھ 'ر' بطور لاحقہ فاعل لگایا گیا ہے۔ ١٨٩٤ء کو "کامنی" میں مستعمل ملتا ہے۔ انگریزی میں Editor ہے۔

اسم نکرہ
١ - اخبار یا جریدے کا مدیر؛ کتاب یا علمی مواد کا مرتب و حاشیہ نگار۔
"رسالہ امریکن مشینسٹ کا اڈیٹر لکھتا ہے۔"      ( ١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ٢٤٢ )
  • editor