ریوالور

( رِیوالْوَر )
{ ری + وال + وَر }
( انگریزی )

تفصیلات


Revolver  رِیوالْوَر

انگریزی زبان سے اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل مہفوم کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٩٣ء میں "بست سالہ عہد حکومت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم آلہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : رِیوالْوَرْز [ری + وال +وَرْز]
جمع غیر ندائی   : رِیوالْوَروں [ری + وال + وَروں (و مجہول)]
١ - ایک قسم کا پستول جس میں میگزین لگی ہوتی ہے جو لبلبی دبانے کے ساتھ گھومتی ہے اس سے دوبارہ کارتوس ڈالے بغیر کئی فائر پے در پے کئے جا سکتے ہیں۔
"اگلے حکم تک تمام افسر اور سپاہی اپنے اپنے ذاتی ہتھیار (رائفل و ریوالور یا سٹین گن) اپنے پاس رکھیں۔"      ( ١٩٧٥ء، ہم یاراں دوزخ، ٢٠ )