ریلوے اسٹیشن

( ریلوے اِسْٹیشَن )
{ ریل (ی مجہول) + وے + اِس + ٹے + شَن }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے اسم 'ریلوے' کو اسی زبان سے ماخوذ ایک اسم اسٹیشن کے ساتھ ملانے سے مرکب نسبتی بنا۔ جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے تحریراً ١٩٥٥ء میں "اردو میں دخیل یورپی الفاظ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
١ - وہ جگہ جہاں ریل گاڑیاں آکے رکتی ہیں اور جاتی ہیں، ریل گھر۔
"آپ سب سے آخر میں جیپ پر سوار ہو کر ریلوے اسٹیشن پہنچے۔"      ( ١٩٨٨ء، اردو ڈائجسٹ، نومبر، ١٤٦ )