ریمانڈ

( رِیمانْڈ )
{ ری + مانْڈ }
( انگریزی )

تفصیلات


Remand  رِیمانْڈ

انگریزی زبان سے اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٥٦ء میں "زندان نامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : رِیمانْڈز [ری + مانْڈْز]
جمع غیر ندائی   : رِیمانْڈوں [ری + مان + ڈوں (و مجہول)]
١ - مزید تفتیش تک حوالات میں رکھنا، حراست مزید، ملزم کی واپسی حراست پولیس یا جیل میں۔
"عدالت نے ١٩ مارچ تک ان طلبہ کو پولیس کی حراست میں رکھنے کے لیے ریمانڈ دے دیا ہے۔"      ( ١٩٦٧ء، جنگ، کراچی، ١٢ مارچ، ٨ )