رینج

( رینج )
{ رینج (ی مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


Range  رینج

انگریزی زبان میں اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٥٥ء میں "اردو میں دخیل یورپی الفاظ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مؤنث - واحد )
١ - حد، مار، پہنچ۔
"زایوں کے ایک وسیع رینج . میں جو ٥ درجے تک پھیلا ہوا تھا۔"      ( ١٩٧١ء، ایٹم کے ماڈل، ٢٥ )
٢ - چاند ماری کا میدان۔ (ماخوذ: فیروز اللغات)
٣ - حلقہ، مقام، دائرہ، رقبہ، حدود، حدبندی۔
"اس مقصد کے لیے جن کا رینج یعنی "حدِنگاہ" بہت دور تک پھیلی ہوتی ہے۔"      ( ١٩٦٨ء، کیمیاوی سامان حرب، ٩٣ )
٤ - مار، فاصلہ (بندوق کا)
"رینج خاص طور پر وہ فاصلہ جہاں تک بندوق کی گولی جا سکے۔"      ( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٢٤١ )