ریوڑی

( ریوْڑی )
{ ریوْ (ی مجہول) + ڑی }
( پراکرت )

تفصیلات


پراکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٠٣ء میں "جنگ نامۂ پوستی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : ریوْڑیاں [ریوْ (ی مجہول) + ڑِیاں]
جمع غیر ندائی   : ریوْڑیاں [ریوْ (ی مجہول) + رِیوں (و مجہول)]
١ - گڑ یا شکر کی تل چڑھائی ہوئی ٹکیاں، ایک شیرینی۔
"بھائی تو غریب آدمی، ٹکے کا پیادہ سوا پیسے کی ریوڑیاں لے آیا ہوتا۔"      ( ١٩٨٧ء، قومی زبان، کراچی، دسمبر، ٤٩ )
  • A kind of sweetmeat