اڈیشن

( اَڈِیشَن )
{ اَڈی + شَن }
( انگریزی )

تفصیلات


اَیْڈِٹ  اَڈِیشَن

انگریزی زبان سے فعل 'Edit' کے ساتھ 'ion' لگا کر اسم کیفیت بتایا گیا ہے۔ برصغیر میں انگریزوں کی آمد کے ساتھ ہی بول چال کی زبان میں استعمال ہونا شروع ہوا۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٩٨ء، کو "مقالات حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : اَڈِیشَنْز [اَڈی + شَنْز]
جمع غیر ندائی   : اَڈِیشَنوں [اَڈی + شَنوں (و مجہول)]
١ - کسی مطبوعہ (کتاب وغیرہ) کی ایک اشاعت۔
"آج سے دس یا پندرہ سال قبل کے ایڈیشنوں میں اس کا ذکر تک نہیں۔"      ( ١٩١٩ء، بابا نانک کا مذہب، ١٣٥ )
  • edition