ریلیف

( رِیلِیف )
{ ری + لِیف }
( انگریزی )

تفصیلات


Relief  رِیلِیف

انگریزی زبان سے اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٠٧ء میں "کرزن نامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - امداد، اعانت، دستگیری، خیرات۔
"ایک طرف تو یہ رونا ہے کہ ریلیف کے کام کے لیے افسر نہیں ملتے . اسے خواہ مخواہ سیکرٹریٹ میں ٹھونسا جاتا ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٢٢٥ )