ریلوے انجن

( ریلْوے اِنْجَن )
{ ریل (ی مجہول) + وے + اِن + جَن }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے اسم 'ریلوے' کو اسی زبان سے ماخوذ اسم 'انجن' کے ساتھ ملانے سے مرکب نسبتی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٩٤ء میں "اردو کی چوتھی کتاب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم آلہ ( مذکر - واحد )
١ - دخانی ڈیزل یا برقی قوت سے چلنے والا خودکار انجن جو ریل گاڑی کو کھینچتا ہے۔
"اس کے کئی مرکبات ہماری زبان میں رائج ہیں مثلاً ریلوے اسٹیشن، ریلوے انجن۔"      ( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ١٧٢ )
  • railway engine