ریگستان

( ریگِسْتان )
{ رے + گِس + تان }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے اسم جامد 'ریگ' کے آخر پر لاحقۂ ظرفی ظرفیت 'ستان' لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٧٦ء میں "تہذیب الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : ریگِسْتانوں [رے + گِس + تانوں (و مجہول)]
١ - جہاں دور دور تک ریت ہی ریت ہو، ریتلا میدان، صحرا، ریگ زار۔
"چونکہ مغربی حصے قطعی طور پر خشک رہتے ہیں اس لیے یہاں ریگستان نمودار ہیں۔"      ( ١٩٦٤ء، معاشی و تجارتی جغرافیہ، ٧١ )
  • ریگْزار
  • بیدا
  • تَھلی
  • پھوڑ
  • a sandy place
  • a strand