اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - تحریری روداد، اندراج، دستاویز، کاغذات، مسل۔
"صوبے کے ریونیو ریکارڈ میں مکین کا لفظ "معین" سے بدل دیا جائے۔
( ١٩٦٦ء، جنگ، کراچی، ١٨١:٣٠ )
٢ - گراموفون کا توا جس میں آواز بھری ہوتی ہے، گراموفون کی پلیٹ یا تھالی۔
"نارنگ صاحب ہاتھ میں ایک ریکارڈ تھما دیتے ہیں۔"
( ١٩٨٤ء، زمیں اور فلک اور، ٣٦ )
٣ - تاریخی دستاویز، یادگار، مآثر، آثار۔
"ہمارے یہاں ان کا ریکارڈ نہیں رکھا جاتا۔"
( ١٩٨٣ء، تخلیق اور لاشعوری محرکات، ٥٩ )
٤ - اعمال نامہ، کارنامہ، کسی چیز میں بہترین کارنامہ، بہترین کرتب۔
"ہمارا نیکی کا ریکارڈ بھی ایسا واضح نہ تھا، چنانچہ ہاتھ اٹھانے کی جسارت کی نہ آنکھ اٹھانے کی۔"
( ١٩٧٥ء، بسلامت روی، ٣٤١ )
٥ - انتہائی حد، سب سے بڑھ کر مثال۔
"محمد اسلم نے . سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا . اعزاز حاصل کیا . جو پورے ملک میں ایک ریکارڈ ہے۔"
( ١٩٨٨ء، جنگ، کراچی، ١٨ نومبر، ٢٠ )
٦ - مسل مقدمہ۔ (مہذب اللغات)