ریشمی

( ریشْمی )
{ ریش (ی مجہول) + می }
( فارسی )

تفصیلات


ابریشم  ریشم  ریشْمی

فارسی زبان سے اسم 'ابریشم' کی تخفیف 'ریشم' کے آخر پر 'ی' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٠٣ء میں "ابراہیم نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - ریشم سے منسوب، ریشم کا یا ریشم سے بنا ہوا۔
 نفیس پردوں میں ریشمی سرسراہٹیں جم کے رہ گئی ہیں دھڑکتے لمحے ٹھہر گئے ہیں کہ گردشیں تھم کے رہ گئی ہیں      ( ١٩٨٥ء، خواب در خواب، ٨٦ )
  • silken
  • made or woven of silk