ریسرچ اسکالر

( رِیسَرْچ اِسْکالَر )
{ ری + سَرْچ + اِس + کا + لَر }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے اسم 'ریسرچ' کے ساتھ اسی زبان سے ایک دوسرا اسم 'اسکالر' ملانے سے مرکب اضافی بنا۔ (ریسرچ مضاف اور اسکالر مضاف الیہ) اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٩٨٤ء کو "مقاصد و مسائل پاکستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - تحقیقی کام کرنے والا، محقق۔
"جیسا کام ہم کرنا چاہتے ہیں اس کے لیے کُل وقتی ریسرچ اسکالروں کی ضرورت ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ١٧٥ )
  • Research scholar