رئیسانہ

( رَئِیسانَہ )
{ رَای + سا + نَہ }
( عربی )

تفصیلات


رءس  رَئِیسانَہ

عربی زبان سے مشتق اسم صفت 'رئیس' کے ساتھ 'انہ' لاحقۂ صفت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطورِ صفت استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٩٦٨ء میں "اردو دائرہ معارف اسلامیہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - امیرانہ، امیروں کی طرح کا، جس سے امیری ظاہر ہو۔
"ان کی تربیت رئیسانہ ماحول میں ہوئی تھی۔"      ( ١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٦٦٦ )