ریستوران

( ریسْتوران )
{ ریس (ی مجہول) + تُران (و معدولہ) }
( فرانسیسی )

تفصیلات


Resturant  ریسْتوران

فرانسیسی زبان کے لفظ 'resturant' سے مؤرد 'ریستوران' اردو میں میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٤٣ء میں "حیات شبلی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : ریستورانوں [ریس (ی مجہول) + تُرا (و معدولہ) + نوں (و مجہول)]
١ - ہوٹل، طعام خانہ، چائے خانہ۔
"لندن کے ایک ریستوران میں اس کا (ترقی پسند مصنفین کی انجمن) پہلا اعلان نامہ تیار کیا گیا۔"      ( ١٩٨٤ء، حلقہ اربابِ ذوق، ٦ )