صاحب حیثیت

( صاحِبِ حَیثِیَّت )
{ صا + حِبے + حَے (ی لین) + ثی + یَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ عربی میں اسم فاعل 'صاحب' بطور مضاف کے ساتھ کسرۂ اضافت بڑھا کر عربی میں اسم مجرد 'حیثیت' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور ١٩٨٢ء کو "آتش چنار" میں تحریراً متستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - اثر و رسوخ والا، امیر و کبیر شخص۔
"صاحب حیثیت ممبر حاجی احمد اللہ شہداد نے اسمبلی میں ایک عوامی گیت . ترنم سے پڑھا۔"      ( ١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٢٠٧ )
  • مال دار
  • دولَت مَنّد
  • A man of property or substance