پرتگالی زبان سے ماخوذ اسم جامد 'صابن' کے ساتھ فارسی سے لاحقۂ ظرفیت 'دان' کے بعد 'ی' بطور لاحقہ تصغیر بڑھانے سے 'دانی' ملنے سے مرکب نسبتی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩٨٥ء کو "پنجاب کا مقدمہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔