صاحب ترتیب

( صاحِبِ تَرْتِیب )
{ صا + حِبے + تَر + تِیب }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب اضافی ہے عربی میں اسم فاعل 'صاحب' بطور مضاف کے ساتھ کسرۂ اضافت لگا کر عربی سے اسم مشتق 'ترتیب' بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٠٦ء کو "الحقوق والفرائض" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - عمر بھر میں جس کی پانچ یا اس سے کم نمازیں قضا ہوئی ہوں یا کوئی قضا نہ ہوئی ہو۔
"جماعت وہ شخص کرائے جو صاحبِ ترتیب ہو۔"      ( ١٩٦٩ء، حریت، کراچی، ٥ مئی، ٨ )