صاحب طرز

( صاحِبِ طَرْز )
{ صا + حِبے + طَرْز }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان کا مرکب اضافی ہے۔ عربی میں اسم فاعل 'صاحب' بطور مضاف کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی سے اسم مصدر 'طرز' بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩٣٣ء کو "نقد الادب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - وہ ادیب جس کا اپنا اسلوب ہو، وہ شاعر یا نثر نگار جو اپنے منفرد اور ناقابلِ تقلید اسلوب کے باعث اپنی مثال آپ ہو۔
"مولانا ابوالکلام آزاد اردو کے صاحبِ طرز ادیب اور مایہ ناز انشاء پرداز تھے۔"      ( ١٩٨٨ء، اردو کی ترقی میں مولانا ابوالکلام کا حصہ، ٩ )