گریس

( گِرِیس )
{ گِرِیس }
( انگریزی )

تفصیلات


Grease  گِرِیس

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سےماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٦ء کو "خانہ داری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - مشین میں ڈالنے کا روغن، چربی، چکنائی، کل پرزوں کو چکنا کرنے کا گاڑھا تیل ملا ہوا مادہ۔
"تمہارے خالو کا پروگرام البتہ تبدیل نہیں ہوا ہے انہوں نے پنکھوں میں کونسی گریس ڈالی ہے۔"      ( ١٩٨٨ء، تبسم زیر لب، ١٥٨ )