گل بدن

( گُل بَدَن )
{ گُل + بَدَن }

تفصیلات


فارسی سے ماخوذ اسم 'گل' کے ساتھ عربی اسم 'بدن' لگانے سے مرکب 'گل بدن' بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٨ء کو "چندر بدن و مہیار" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - پھول جیسے رنگ کا اور لطیف و نازک جسم والا، گل اندام، گلاب کے پھول جیسا حسین و جمیل: مراد، معشوق، محبوب۔
"خوبصورت جسم گل اندام، گل بدن، اچھا لباس گل پیرہن . دنیا میں کوئی ایسی چیز نہیں، جس کے سابقہ لاحقۂ سے اتنے مرکبات بنتے ہوں۔"      ( ١٩٧٨ء، لکھنو کی شاعری، ٧٥ )
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - [ پارچہ بافی ]  مختلف وضع کا دھاری دار اور پھول دار ریشمی اور سوتی کپڑا جو کسی زمانہ میں وسط ایشیا کے علاقے سے براہ کابل ہندوستان میں آتا تھا۔
"چھوٹی بیگم گل بدن کا پائجامہ پہنے تھیں۔"      ( ١٨٨٧ء، جام سرشار، ١٣٤ )