گل دان

( گُل دان )
{ گُل + دان }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'گل' کے ساتھ 'دان' بطور لاحقۂ ظرفیت لگانے سے مرکب 'گل دان' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ ظرف جس میں پھول یا پھولوں کا گلدستہ رکھا جاتا ہے۔
"اس نے بیئر کے مگ کے ساتھ ایک چھوٹا سا گلدان جس کے پانی کے اندر چند پھول مرجھار ہے تھے۔"      ( ١٩٩١ء، قومی زبان، کراچی، مٹی، ٧٣ )
  • A flower-pot;  a flower-vase.