اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - قبول ہونا، مستجاب ہونا۔
"صالحہ بہن خبر نہیں وہ کونسی قبولیت کی گھڑی تھی جو صبح اٹھتے ہی تم میں دھیان جا پڑا۔"
( ١٩١٠ء، لڑکیوں کی انشا، ٤٤ )
٢ - پسندیدگی، قبول عام، مقبولیت۔
"یہ بہت جلد قبولیت کا درجہ حاصل کرنے لگتی ہے۔"
( ١٩٨٥ء، اردو ادب کی تحریکیں، ٥٣ )
٣ - ماننا، تسلیم کرنا، رضامندی۔
"اصول کی حمایت میں کوئی دلیل نہیں لائی تاہم وہ غلط اصولوں کی قبولیت کا موجب ہے۔"
( ١٩٦٣ء، اصولِ اخلاقیات (ترجمہ)، ٥٧ )
٤ - [ کاشت کاری ] پٹے کا اقرار نامہ جو کاشتکار کی طرف سے بحق زمیندار لکھا جاتا ہے۔
"یہ تمام علاقہ . مقاطعہ پر لے لیا تھا اور قبولیت کی تحریر . دے دی تھی۔"
( ١٩٦٩ء، تاریخ فیروز شاہی، معین الحق، ٦٩٥ )