قبول عام

( قُبُولِ عام )
{ قُبُو + لے + عام }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'قبول' کے ساتھ کسرۂ صفت لگا کر عربی صفت 'عام' لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٨٥ء کو "کشاف تنقیدی اصطلاحات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
١ - مقبولیت اور پسندیدگی۔
"بہت سے مصرعے ایسے ہیں جو قبولِ عام کی آخری منزل کو پہنچ کر ضرب الامثال بن گئے ہیں۔"      ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١١٧ )
  • popularity
  • public recognition